پاکستان شاہینز بمقابلہ زمبابوے اے دوسرا چار روزہ میچ; شاہینز نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان شاہینز بمقابلہ زمبابوے اے دوسرا چار روزہ میچ ۔
پاکستان شاہینز کی اننگز اور 41 رنز سے جیت ۔

 

 شاہینز نے زمبابوے اے کو دوسرے چار روزہ میچ میں اننگز اور41 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔

 

میچ کے چوتھے دن زمبابوے اے کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 238رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 78 رنز درکارتھے اور اس کی صرف 3 وکٹیں باقی تھی۔

میزبان ٹیم اپنے اسکور میں صرف 37 رنز کااضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بولرز آخری تین وکٹیں 9اعشاریہ3 اوورز میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

زمبابوے کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر مایاوو نے نصف سنچری اسکور کی۔

 

پاکستان شاہینز کی طرف سے محمد علی نے 49رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی نے33 رنز اور عامر جمال نے45 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں 479 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ زمبابوے اے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناسکی تھی۔

 

پاکستان شاہینز کی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ خان کی سنچری تھی۔

میچ کا مختصر اسکور ۔
زمبابوے اے پہلی اننگز۔ 163 آل آؤٹ ۔ مارومانی 66 ڈیون مائرز 50 ۔ محمد علی۔36/4 وکٹ۔ مہران ممتاز۔36/3 وکٹ۔ عامر جمال 51/3 وکٹ۔
زمبابوے اے دوسری اننگز 275 رنز۔مایاوو 55۔ محمد علی 49/3وکٹ

پاکستان شاہینز پہلی اننگز 479۔ حسیب اللہ خان 117 ۔ حسین طلعت 74 ۔عمیر یوسف 65 ۔ محمد حریرہ 64۔ نیاؤنکی 125/ 5 وکٹ۔ چیوانگا 89/3 وکٹ

 

 

تعارف: News Editor