ناصر علی کاپاکستان ہاکی فیڈریشن کےمتعلق بیان افسوسناک ہے;سید ظاہر شاہ.

 

ناصر علی اپنی حیثیت کے مطابق بات کریں، اکتالیس سال بعد انہہوں نے اپنے مفادات کیلئے الزامات لگائے، سید ظاہر شاہ

آپ نے اسلام آباد میں لاری اڈے میں الیکشن کروائے، آپ کی کیا کنٹری بیوشن ہے ہاکی کیلئے، اختر رسول، شہناز شیخ اور اصلاح الدین ہاکی کے لیجنڈ ہیں، موقف

 

پشاور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے ناصر علی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ اکتالیس سال بعد اپنے مفادت کیلئے بیان دیا ہے اور ایسے وقت جب پاکستان ہاکی فیڈریشن کرائسز کا شکار ہے، ناصر علی کی جانب سے جاری کردہ بیان پر سید ظاہر شاہ نے موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا

کہ آپ وہی ناصر علی ہے جس نے لاری کے اڈے پر اسلام آباد میں صحیح ٹیموں کو باہر کرکے جعلی ٹیموں کیساتھ الیکشن کروائے جس کے خلاف عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے،

 

انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو کمیٹی پر اعتراض ہے تو وزیراعظم سے بات کریں لیکن اختر رسول، شہناز شیخ اور اصلاح الدین صدیقی جیسے لیجنڈ پر انگلی اٹھانے سے پہلے آپ کو اپنے گریبا ن دیکھنے کی ضرورت ہے اپنے بیان میں ایسوسی ایٹ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سید ظاہر شاہ کا کہنا ہے

کہ کمیٹی پر آپ نے انسانی سمگلنگ کے حوالے سے الزامات لگائے ہیں ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آپ نے شہناز شیخ پر میچ فکسنگ کی بات کی اگر یہ میچ فکس تو آپ نے اس وقت کیوں نہیں بتایا،

آپ نے اس وقت حقیقت چھپائی اپنے مفادات کی خاطر، اور ابھی صرف الزامات لگا رہے ہیں کیا آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی پروف ہے، کیا کسی کو اس حوالے سے اطلاع دی، پی ایچ ایف کو بتایا،

تحریری طور پر، لیکن اس معاملے میں آپ ناکام ہیں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے آپ نے کسی پر تھانہ میں پرچا کاٹا، پریس سٹیٹمنٹ دی، اس وقت تو پاکستان ہاکی فیڈریشن مضبوط تھی،

بریگیڈیر عاطف سیکرٹری اور ائیر مارشل صدر تھے، سید ظاہر شاہ نے ناصر علی کی جانب سے اختر رسول پر 1981 کے الزامات کو مسترد کرتے ہئے کہا کہ اکتالیس سال بعد آپ کو یہ خیال آیا ہی کیوں،

اس لئے کہ آپ اپنے مفادات کیلئے سب کچھ کررہے ہیں اور ان تینوں کو اس معاملے پر آپ کے خلاف لیگل ایکشن لینا چاہئیے، سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو اسے پیش کیا جائے،

ورنہ پی ایچ ایف کو بدنام نہ کیا جائے، کیونکہ اس وقت فیڈریشن ویسے بھی نازک دور سے گزر رہاہے سید ظاہر شاہ کا کہنا ھا کہ اگر آپ کو کمیٹی پر اعتراض ہے تو جا کر وزیراعظم کو کہہ دیں کہ ہم نہیں مانتے،

کیا آپ وہی ناصر علی نہیں جنہوں نے اسلام آباد کے لاری اڈے پر الیکشن کروائے، جس کے خلاف اسلام آباد کے سول کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے،

کیا آپ نے آرمی اور نیوی کے میچ میں دو دو لاکھ روپے دینے کی بات نہیں کی، پتہ نہیں کہ باجوہ نے کیسے آپ کو کہاں سے لاکر کمیٹی میں لگا دیا، بنیادی طور پر آپ بارگینر ہیں سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کی کریڈیبلٹی کیا ہے،

شہناز شیخ تو وہی کھلاڑی ہے جس کیلئے بھارت میں کہا گیا کہ اگر یہ بھارت میں کہیں پر الیکشن لڑے تو یہ لوگ اسے جتوادیں گے، سید ظاہر شاہ نے ناصر علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں آپ کے مفادات ہوتے ہیں وہاں آپ چمچے بن جاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آپ پی ایچ ایف کے ترجمان نہیں، ذاتی حیثیت میں بات کرتے ہیں تہ یہ اچھی بات نہیں فیڈریشن کو اس معاملے میں نوٹس لینا چاہیے، کیا آپ نے

آج پشاور اور پی اے ایف کے میچ میں کراچی کے امپائر نہیں لگوائے آپ کو رولز کا بھی نہیں پتہ لیکن چار دہاں بعد آپ کو سب کچھ یاد آگیا ہے.

 

error: Content is protected !!