کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)
34ویں نیشنل گیمز کو پانچواں روز 16مئی سے رگبی کا آغاز ہوگیا وومن رگبی کی ٹیموں کے درمیان آئی ٹی یونیورسٹی میں میچ کھلیے گئے
تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں شامل وومن رگبی کے میچز کا انعقاد آئی ٹی یونیورسٹی مین کردیاگیا پہلے میچ میں پاکستان آرمی کو پاکستان ریلوے کے خلاف واک اوور دےدیاگیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے ائرایجوکیشن کےخلاف بہترکھیل پیش کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 17گولز سے کامیابی حاصل کی
پنجاب نے کے پی کے کےخلاف صفر کے مقابلے میں 17گولز سے کامیابی حاصل کی ایک اور میچ میں سندھ کی ٹیم نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے پانچ گولز سے شکست دی
اسی طرح ایک اور میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو صفر کے مقابلے میں 20گولز سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو آوٹ آف کلاس کردیا
واپڈا نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں 41گولز سے ہرہا دیا پاکستان ریلوےاور خیبر پختونخواہ کے میچ میں ریلوے ٹیم کی عدم موجودگی کے باعث کے پی کے کو واک اوور دے گیا
جبکہ ایچ ای سی نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں 20گولزسے شکست دے دی جبکہ پول کے آخری میچ میں پاکستان آرمی نے کے پی کے کو صفر کے مقابلے میں 31گولز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا ریلوے ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب کی ٹیم واک اوور دے دیا گیا ۔