پشاور سپورٹس کمپلیکس میں زیرتربیت فٹ بالر ذہنی تناﺅ کا شکار ، پریکٹس نہ ہونے سے کھلاڑیو ں کا مستقل بربا د ہوگیا
پشاور… پشاور سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال سیکھنے والے کم و بیش ڈیڑھ سو کے قریب فٹ بالرگراﺅنڈ نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں ،
پشاور سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراﺅنڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوتے ہی فٹ بال گراﺅنڈ کو بند کردیا گیا جس کے بعد اس اکیڈمی سے وابستہ کم و بیش ڈیڑھ سو کے قریب فٹ بالرز بچے جن میں انڈر 13کے کھلاڑی بھی شامل ہیں کا کھیل متاثر ہوا ،
گراﺅنڈز کیلئے بھرائی کی وجہ سے فٹ بال گراﺅنڈ مکمل وطور پر ختم ہونے سے انڈر 13 کے بعض کھلاڑیوں نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جبکہ متعدد شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم چلے گئے تاہم وہاں پر بھی لوگوں کی آمد کی وجہ سے اب انہیں فٹ بال میں اس طرح پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا
جو قبل ازیں انہیں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ملتا تھا ، رمضان المبارک میں بھی فٹ بالر کو گذشتہ سال کی طرح ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا بھی موقع نہیں ملا جسکی وجہ سے کھلاڑی بد دلی کا شکار ہوگئے ہیں
جبکہ تاحال کنٹریکٹر نے فٹ بال گراﺅنڈ کی بھرائی بھی مکمل نہیں کی جس کی وجہ سے فٹ بال کے کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ اگر اسی رفتار سے کام چلتا رہے تو مشکل سے وہ فٹ بال کے میدان میں اپنی کارکردگی دکھا سکیں کیونکہ گرائنڈ مکمل طور پر بند ہے