نیشنل گیمزبیڈمنٹن، خیبرپختونخوا کے مراد علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

نیشنل گیمزبیڈمنٹن، خیبرپختونخوا کے مراد علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن نیشنل چیمپئن مراد علی نے نیشنل گیمز میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پہلے کوارٹر فائنل میں ایچ ای سی کے طیب شفیق کو 1-2 سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز کے بیڈمنٹن ایونٹ کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے

گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کھلاڑی طیب شفیق کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18-21, 21-19 اور 14-21 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مراد علی ساؤتھ ایشین براؤنیز میڈلسٹ اور پاکستان نیشنل چیمپئن ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor