کبڈی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کا صدر کون ہوگا’

کبڈی ایسوسی ایشن رسول شاہ کی فراغت کے بعد انہیں صدر مانسہرہ کبڈی ایسوسی ایشن رکھے گی یا نہیں
قانون کے مطابق اسی ڈیپارٹمنٹ کا کوئی اہلکار ایسوسی ایشن میں عہدے پر نہیں رہ سکتا لیکن ڈیپارٹمنٹ کی وجہ سے کبڈی ایسوسی ایشن نے بھی آنکھیں بند کر رکھی تھی

پشاور… سپورٹس فاﺅنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر رسول شاہ کی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عہدے سے فراغت کے بعد کبڈی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کا صدر کون ہوگا

یہ سوال رسول شاہ کے فراغت کے بعد اٹھ گیا ہے ، رسول شاہ بطور ایڈمنسٹریٹر سپورٹس فاﺅنڈیشن کے کام کررہے تھے اور سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ بطور صدر کبڈی ایسوسی ایشن مانسہرہ کے بھی خدمات انجام دیتے تھے

تاہم انہوں نے کبڈی کیلئے مانسہرہ میں کوئی خدمات بھی انجام نہیں دی لیکن ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کی وجہ کبڈی ایسوسی ایشن بھی اس معاملے میں خاموش تھی ،

حالانکہ قانون کے مطابق اسی ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کوئی بھی سرکاری اہلکار کسی ایسوسی ایشن کا عہدیدار نہیں بن سکتا تاہم ان کی فراغت کے بعد کبڈی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ مانسہرہ کیلئے نیا صدر منتخب کرتی ہیں یا پھر رسول شاہ بطور صدر کبڈی ایسوسی ایشن مانسہرہ رہیں گے اس بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا

 

 

تعارف: News Editor