انجینئر سید شایان علی شاہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

 

انجینئر سید شایان علی شاہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا

اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ہارون‘کے پی سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اقبال‘اے ڈی اشفاق احمد‘بجٹ آفیسر اعزاز احمد نے بحیثیت آبزرور شرکت کی‘اجلاس میں متفقہ طور پر چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا

‘اجلاس میں تمام ڈویژنز کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘جو عہدیدار منتخب ہوئے ان میں سید اظہر علی شاہ چیئرمین‘انجنیئر سید شایان علی شاہ صدر‘ شیر افضل (سوات) سینئر نائب صدر‘محمد علی جنرل سیکرٹری‘

مس رحم بی بی‘مس طاہرہ ناز (پشاور)‘ناصر محمود ہزارہ‘افتخار احمد اعوان پشاور‘وسیم شاہ کوہاٹ‘ ہمایون خان مردان اور ملک اکبر نیاز بنوں نائب صدور‘ فنانس سیکرٹری طیفور زرین‘شہاب سیکرٹری اطلاعات‘محمد حسنین‘سید ابراہیم شاہ (مردان) میڈم سعدیہ پشاور‘میڈم نازیہ پشاورایسوسی ایٹ سیکرٹریز

جبکہ ڈاکٹر شاکر حفیظ ہزارہ‘ واحد بخش ڈی آئی خان‘ احد مرتضیٰ پشاور‘ عادل فرحان کوہاٹ اور محمد ذیشان بنوں ایگزیکٹو ممبران ہوں گے‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ‘ملک اکبر نیاز سمیت دیگر اراکین نے عہدہ چھوڑنے والے کے پی کے صدر نثار احمد کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا

کہ سپورٹس پالیسی کے تحت انتخابی عمل پورا کیا جاتا ہے سائیکلنگ کے فروغ وترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کاروائی‘اکاؤنٹس کی تفصیلات اور نئے سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

 

تعارف: News Editor