خیبر پختونخوا کی ٹیبل ٹینس ٹیم 34ویں نیشنل گیمز میں بھرپور حصہ لے رہی ہے

 

خیبر پختونخوا کی ٹیبل ٹینس ٹیم 34ویں نیشنل گیمز میں بھرپور حصہ لے رہی ہے

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز علیزئی کی قیادت میں خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ۔

34ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والی ٹیبل ٹینس ٹیم اویس جمشید ، جواد، کاشف ، ہارون اور شاہ ایران جبکہ ،خواتین کھلاڑیوں میں حوریہ ، علشبہ ، زینب اور سفیرہ شامل ہیں ۔ مردکھلاڑیوں کے منیجر کفایت اللہ خان ،

کوچ میاں ابصار علی جبکہ خواتین ٹیم کے منیجر شہزاد اسلام یوسفزئی اورکوچ آمنہ محمود ہیں ۔ واضح رہے کہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز علیزئی کی سربراہی میں نیشنل گیمز میں شریک ہیں ۔

 

 

تعارف: News Editor