کوئٹہ ; 34نیشنل گیمز کے سلسلےاسکوائش ایونٹ کے مرد اور خواتین کے آٹھ مقابلے ہوئے پنجاب ٗ آرمی ٗ سندھ ٗ ایچ ای سی اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جاری 34نیشنل گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز میر شاہنواز مری اسکوائش کمپلیکس ایوب اسٹیڈ یم میںاسکوائش مقابلوں کا آغاز ہو گیا پہلے روز دوخواتین کے دو مقابلے ہوئے پہلا واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈ ا نے صفر تین سے جیت لیا جبکہ دوسرا مقابلہ آرمی اور بلوچستان کے درمیان ہوا یہ میچ آرمی نے تین صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
مرد ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے پہلا میچ پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے تین صفر سے اپنے نام کر لیا دوسرا میچ آرمی اور بلوچستان جو آرمی نے صفر تین سے جیت لیا تیسرا میچ سندھ اور نیوی کے دورمیان ہوا جو سخت مقابلے کے بعد سندھ نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت لیا چوتھا میچ ایچ ای سی اور کے پی کے کے درمیان ہوا ایچ ای سی نے بآسانی صفر تین سے اپنے نام کیا
پانچواں میچ آرمی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا آرمی نے بھی یہ میچ تین صفر سے جیت لیا چھٹا میچ ایچ ای سی اور پنجاب کے درمیان ہوا ایچ ای سی نے سخت مقابلے کے بعد یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے جیت کر کوارٹر ئنل کیلئے کوالیفائی کر لیا آج کوارٹرفائنل کھیلے جائے گئے ۔