ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ; قومی ٹیم تھائی لینڈ روانہ

ایشیا باڈی بلڈںگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے لیے قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔

 

ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مئی سے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں شروع ہوگی، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن و نیچرل باڈی بلاڈنگ یونین انٹرنیشنل کا 16 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا

پاکستانی تن ساز ایونٹ میں باڈی بلڈنگ ، کلاسک فزیک ، مین فزیک اور پاور لفٹنگ میں میڈل کیلئے ایکشن میں ہوں گے، پاکستانی تن ساز مسٹر ایشیا و جونیئر مسٹر ایشیا کیلئے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

 

ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، ملائشیا ، ویت نام ، ائران ، افغانستان سمیت 16 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!