جونیئرایشیاء ہاکی کپ ; روایتی حریف بھارت کیساتھ میچ ‘منیجمنٹ و کوچنگ اسٹاف کی کھلاڑیوں کیساتھ میٹنگ

 

 

اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے کل ہونے ہونے والے روایتی حریف بھارت کیساتھ میچ کے حوالے سے منیجمنٹ و کوچنگ اسٹاف کی کھلاڑیوں کیساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی.

 

اس دوران ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس نے تفصیلی لیکچر دیا اور کھلاڑیوں کو ماہرانہ انداز میں بریفنگ دی.اس موقع پر منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, کوچنگ یینل میں آصف احمد خان,اولمپیئن زیشان اشرف,ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس,ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود بھی موجود ہیں.

 

ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں.

پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

 

 

error: Content is protected !!