کر کٹ کی خدمت عبادت سمجھ کر کر تے ہیں ; عبدل ستار.

 

 

ہم کر کٹ کی خدمت عبادت سمجھ کر کر تے ہیں۔عبدل ستار

 

ہم نے الیکشن کے دوران کر کٹ کے فروغ کیلئے جو وعدہ کیا تھا ہم نے اس کا آغاز کر دیا۔ند یم عمر اور جاوید

احمد خان کی قیادت میں کر کٹ کے فروغ کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔خالد نفیس

 

اے ایس نیچرل اسٹو ن انڈر-13 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے مقرر ین کا خطاب۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے انڈر-13 کر کٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی عبدل ستار پروپرائٹر اے ایس نیچرل اسٹون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کر کٹ کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں

اور آئندہ بھی جب کراچی میں کرکٹ کی فروغ کیلئے ضرورت پڑی تو ہم حاضر خدمت ہیں انہوں نے ار سی اے کراچی کو اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ار سی اے کراچی جاوید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جو وعدہ کیا تھا

کہ کراچی کی کرکٹ کو بحال کریں گے جس کا آغاز آج ہو گیا ہے جاوید احمد خان نے انڈر-13، انڈر-16 اور انڈر-19 ٹورنامنٹ اسپونسر کر نے پر عبدل ستار کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ہماری سر پرستی جاری رکھیں گے

انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین خالد نفیس، اعظم خان، ظفر آحمد ، عارف وحید ،توصیف صدیقی کی خدمات کو سراہا جنکی انتھک محنت کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا۔

سابق انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے انڈر-13 کے کھلاڑیوں کے لیے اتنے شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر عبدل ستار کو خراج تحسین پیش کیا

ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین خالد نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ ہم ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کرکٹ کو بحال کرے گے ہم نے اس کا آغاز ان پھول سے بچوں کی کرکٹ سے شروع کیا ہے اور جلد ہی انڈر-16 انڈر-19 اور آل کراچی ٹورنامنٹ شروع کرے گے

اب آنے والے دنوں میں کراچی کے ہر گراونڈ پر کرکٹ نظر آئے گی ۔اس موقع پر خا لد ضیاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں مہمان خصوصی نے عبدل ستار نے گیند کو ہٹ لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اعظم خان،وصال انصاری، ظفر احمد، سید محمد احمد نقوی، اجمل نصیب ،عارف وحید ، ڈاکٹر عارف حفیظ ،جمیل احمد، نصرت اللہ، ظفر خان ،محمد ریئس، افضل قریشی، آفتاب عالم، نوشاد علی، محمد سمیع خان، سید جبار،

ضیاء احمد صدیقی، مظہر علی اعوان ،عبدل روف ،نصرت محبوب ،لیاقت علی، ایس اے فہیم ،زیب اقبال ،شوکت راجپوت اور ایاز منشی کو علاوہ بڑی تعداد میں بچوں کے والدین اور تقریبا 400 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!