نیشنل گیمز ; مردوں کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

 

نیشنل گیمز کےسلسلے میں مردوں کے ٹیبل ٹینس  ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

 

تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم کے جام یوسف کمپلیکس میں مردوں کے ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے دونوں سمی فائنل میچ کھیلے گئے

پہلا میچ آرمی اور ریلوے کے درمیان کھیلا گیا جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جبکہ دوسر ا سمی فائنل واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈا نے صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آج ایونٹ کا فائنل آرمی اور واپڈ ا کے درمیان کھیلا جائے گا

 

 

 

تعارف: News Editor