دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم (فیکا) پاکستانی کرکٹرز کی سپورٹ کیلئے تیار۔
پاکستان میں کرکٹرز کی کوئی تنظیم موجود نہیں ،کئی بار اس حوالے سے کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ مل کی نہ ہی کوئی فائدہ حاصل ہوسکا۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا ) نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلادیا
۔ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس کے معاملات اور دیگر مواقع سمیت فیکا عالمی سطح پر کھلاڑیوں کیلئے بہت زیادہ کام کر رہی ہے،
جس طرح دنیا کے دیگر کرکٹرز ہمارے ساتھ الحاق رکھتے ہیں اگر پاکستانی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ زبردست ہوگا۔نام موفٹکا کہنا تھا
کہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں پلیئرز ایسوسی ایشنز کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہ ایجوکیشن کے ساتھ کھلاڑیوں کو کیریئر کے دوران اور بعد میں ویلفیئر سپورٹ بھی فراہم کرتی ہیں۔
انھوں نے اس سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا کہ کیا پاکستانی کرکٹرز نے پلیئرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے فیکا سے رابطہ کیا ہے۔