جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ; پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا
اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا.
میچ کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا.
پاکستان کی جانب سے واحد گول 44ویں منٹ میں بشارت علی نے سکور کیا.
جبکہ بھارت کی جانب سے 24ویں منٹ میں شردہ نند نے اپنی ٹیم کا واحد گول سکور کیا. پلیئر آف دی میچ عبدالحنان شاہد قرار پائے.
ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, کوچنگ یینل میں آصف احمد خان,اولمپیئن زیشان اشرف,ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس,ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں.
ایشیاء جونیئر ہاکی کپ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے
جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں. پاکستان اپنا چوتھا میچ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.