پشاور … بین الاقوامی سکواش کھلاڑی فواد پر حملہ ; سکواش فیڈریشن خاموش ؟

 

بین الاقوامی سکواش کھلاڑی فواد پر حملہ ، ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی نے وائپر مار کر بایاں ہاتھ فریکچر کردیا
فواد دو جون سے اسلام آباد میں ہونیوالے انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے جارہا تھا ، رپورٹ

 

پشاور … پشاور کے قمر زمان سکواش کمپلیکس میں پیش آنیوالے واقعے کے باعث سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑی فواد کا ہاتھ توڑ دیاگیا

 

واقعہ جمعرات کے روز تین بجے کے قریب پیش آیا جب فواد سکواش کورٹ میں پریکٹس کیلئے جارہا تھا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس  ایک جونیئر کھلاڑی نے اندر جانے نے چپل سمیت سکواش کورٹ میں اندر جانے کی کوشش کی

جس پر فواد نے انہیں چپل باہر اتار کر جانے کاکہا جس پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور موقع ملتے ہی ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی نے ہال میں صفائی کیلئے رکھا جانیوالا وائپر اس کے ہاتھ پر مار دیا اور اس کا ہاتھ زخمی کردیا

اور فرار ہوگیا ، ہاتھ زخمی ہونے کے باعث فواد زمین پر پڑا تھاجس کی طرف کسی کی توجہ نہیںتھی بعدازاں سیکورٹی پر تعینات اہلکار اور کوچ محمد طاہر نے فوری طور پر 1122کو فون کیا

اور اسے ہسپتال پہنچایا..فواد بین الاقوامی سکواش کھلاڑی ہے اور اسکا نام نیشنل گیمز میں بھی بھیجا گیاتھا تاہم سکواش فیڈریشن کی غلطی کے باعث اسے وہاں پر کھیلنے نہیں دیا گیا

 

وہ دو جون سے اسلام آبادمیں ہونیوالے بین الاقوامی سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے جارہاتھاکہ اس پر حملہ کرکے اسکا ہاتھکا فریکچر کردیا گیا.

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!