اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

 

 

 

 

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اسماء علی شاہ اور نارتھ کراچی ٹریڈ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نائب صدر نعیم حیدر نے افتتاح کیا

کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ ، اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہوگیا،

 

بیگم اسماء علی شاہ اور ناکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر اولمپیئن سمیر حسین، سید آل حسن ، سید صغیر حسین، اسد ظہیر، سعیدہ خانم اور دیگر بھی موجود تھے،

ٹورنامنٹ میں سابق ہاکی اولمپیئنز کے ناموں سے منسوب چار ٹیموں اولمپیئن اخترالاسلام الیون، اولمپیئن قمر ابراھیم الیون، اولمپیئن ایاز محمود الیون اور اولمپیئن سمیر حسین الیون کے درمیان میچز کھیلے گئے،

پہلے میچ میں اولمپیئن اخترالاسلام الیون نے اولمپیئن ایاز محمود الیون کو 3-1 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے گول عیسی، بلاول اور احمد نے اسکور کئے

دوسرے میچ میں اولمپیئن قمر ابراھیم الیون نے اولمپیئن سمیر حسین الیون کو 4-1 سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ابوبکر نے دو اور بابر اور روہان نے ایک، ایک گول اسکور کیا.

گرلز کی ٹیموں اولمپیئن سمیر حسین اور قمر ابراھیم الیون کے درمیان کھیلا گیا

میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا..

 

 

 

تعارف: News Editor