اسپیشل چلڈرن اولمپکس فیسٹیول 2023 کا پشاور میں کامیاب انعقاد۔

 

 

اسپیشل چلڈرن اولمپکس فیسٹیول 2023 کا پشاور میں کامیاب انعقاد۔
سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے کیا۔

 

پشاور (امجد خان)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیر اہتمام مختلف خصوصیات کے حامل بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس کو اسپیشل چلڈرن اولمپکس 2023 کا نام دیا گیا فیسٹیول طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں ایک رنگا رنگ تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا

 

جس کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر)مشتاق احمد،ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر)خالدمحمود،ڈائرکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ خان،ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر را ہاشم، انٹرنیشنل کرکٹر محمد حارث،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد آفریدی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مس گل روح سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

سپورٹس فیسٹیول میں ضلع پشاور کے 9 مختلف اداروں کے 250 سے ذائد مختلف خصوصیات کے حامل بچوں نے بارہ مختلف گیمز فٹ بال،سٹنڈنگ کرکٹ،وہیل چیئر کرکٹ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس ویٹ لیفٹنگ،ریس،لڈو،رسہ کشی،سیک ریس میں شرکت کر رہے ہیں

 

اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر پشاور محمد زبیرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ان بچوں کی حوصلہ افزائی اور یہ پیغام دینا ہے کہ یہ بچے کسی سے کم نہیں ان بچوں میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔اسطرح کے ایونٹس سے ان بچوں کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ معذور نہیں اور وہ بھی اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا

 

کہ ریاست پر ان بچوں کا بھی حق ہے اور ان بچوں کے فلاح وبہبود کے لئے مختلف سرگرمیاں شروع کی جائے گی جبکہ اسطرح سپورٹس ایونٹ کا مسقبل میں تسلسل کیساتھ انعقاد کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے دوران ان بچوں نے مارچ پاسٹ کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا،افتتاحی روز کھیلے گئے

 

رسہ کشی کے میچز میں گورنمنٹ سکول برائے نابینا نشتر آباد پشاور کے بچوں نے سپیشل ایجوکیشن کمپلکس کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا جبکہ فیمل رسہ کشی کے مقابلوں میں ایچ آئی سی یکہ توت نے ویجولی امپئر نانک پورہ کو ہرا کر فتح حاصل کرلی۔

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!