گرینڈ سپورٹس گالا اگست میں منعقد کرنے کا اعلان

 

 

گرینڈ سپورٹس گالا اگست میں منعقد کرنے کا اعلان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)گرینڈ سپورٹس گالا گریٹر کیمپس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا

جس میںپشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ‘اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر گل مجید‘ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم‘ ڈائریکٹر سپورٹس یو ای ٹی محمد علی‘

ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی‘سپورٹس انچارج خیبرکالج آف ڈینٹسٹری اکبر خلیل‘ڈائریکٹر سپورٹس خیبر میڈیکل کالج محمد علی‘ سپورٹس انچارج خالد اقبال‘خزانچی زرعی یونیورسٹی پشاور مجاہد الدین اور ڈائریکٹر سپورٹس زرعی یونیورسٹی محمد بلال نے بھی شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گرینڈ سپورٹس گالا یکم سے آٹھ اگست تک منعقد کیا جائے گا گالا میں مختلف کیمپسز کے طلباءو طالبات حصہ لیںگے جس میں بوائز کے کرکٹ‘ سکواش‘ فٹبال‘ ٹیبل ٹینس‘ والی بال‘ رس کشی‘ بیڈمنٹن‘ باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس جبکہ گرلز کے ٹیبل ٹینس‘ بیڈمنٹن‘ کیرم بورڈ‘ رسہ کشی‘ لڈو اور والی بال کے مقابلے ہونگے‘

طلباءکے امتحانات اور موسم کو دیکھتے ہوئے یہ مقابلے اگست میں منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ‘سپورٹس فیسٹیول کے لئے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کے لئے کٹس تیار کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 

 

 

error: Content is protected !!