پشاور میں پی ایس بی کا تین روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر
محب اللہ سکواش کورٹ میں منعقدہ کورس میں خیبر پختونخواہ کے ٹاپ 60 کوچز نے حصہ لیا، رپورٹ
پشاور…پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام تین روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوگیا، پی ایس بی پشاور سنٹر کے محب اللہ خان سکواش کورٹ میں منعقد ہونیوالے تربیتی ریفریشر کورس میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچز سمیت کھیلوں سے وابستہ کم و بیش 60 کے قریب کوچز، فزیوتھراپسٹ نے حصہ لیا،
پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام ہونیوالے اس ریفریشر کورس کے ٹریننگ کوارڈینیٹر نصر اللہ خان تھے جنہوں نے کوچز کو بنیادی نکات سمیت ایڈوانس نکات سے بھی آگاہ کیا
اور انہیں کھلاڑیوں کی فزیکل ضروریات کے مطابق تربیت دینے سے متعلق فزیکل ٹریننگ بھی دی.تربیتی ورکشاپ کے موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد شاہد اسلام اورپی ایس بی پشاور سنٹر کے ڈائریکٹر محمد عثمان بھی موجود تھے.
تین روزہ اختتامی سیشن پر ٹرینر نے تربیتی سیشن مکمل کرنے والے کوچز میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے. واضح رہے کہ پی ایس بی پشاور سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پرویز علی جو اسلام آباد تبادلے کے بعددو ہفتوں کی چھٹی پر ہیں نے بھی اس تربیتی سیشن میں دلچسپی لی اور جونئیر کوچز کے درمیان بیٹھ کر تربیتی سیشن میں مصروف عمل رہے.