جشنِ جھلاوان بیاد مرحوم نظر محمد فٹبال ٹورنامنٹ

 

 

جشنِ جھلاوان بیاد مرحوم نظر محمد فٹبال ٹورنامنٹ خضدار کے سلسلے میں آج کا دوسرا شاندار میچ مچھ سٹی فٹبال کلب مچھ اور اسفند یار فٹبال کلب خاران کے مابین کھیلا گیا۔

جس کو خاران نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا
تماشائیوں کے مطابق یہ ٹورنامنٹ کے بہترین میچ تصور کیا جاتا ھے۔ جسکو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اس میچ کے مہمان خاص نیشنل پارٹی خضدار تحصیل کے صدر محمد انور تھے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ انکے ہمراہ سابق مایہ ناز فٹبال اسٹارز اقبال گنجا، نوراحمد نوشکی، عبدالقادر خضداری، محمد اعظم کویٹہ، محمد اسلم زھری جنرل سیکریٹری ایپکا، جاوید احمد باجوئی، ٹورنامنٹ سیکریٹری نصراللہ زھری، غلام سرور لہڑی تھے

اس میچ کے ریفری کے فرائض نیشنل ریفری محمد آصف اسسٹنٹ ریفریز سعید احمد ، محمود احمد فورتھ بلال احمد ریفری انسپیکٹر زاکر احمد زھری تھے۔
میچ کمشنر غلام سرور لہڑی کے مطابق کل 3 میچز ہونگے
پہلا میچ غریب شاہ کلب کراچی
دوسرا سورج کلب پنجگور vs دیبہ محمڈن فٹبال کلب کوئیٹہ
تیسرا سردار عطاء اللہ اور محمد انور فٹبال کلب نوشکی VS عادل فٹبال کلب تربت

 

 

 

error: Content is protected !!