حسن خیل منی سپورٹس کمپلیکس، تعمیراتی کام مکمل نہیں لیکن پی سی فور کو منظور کرانے کیلئے کوششیں شروع
پشاور…پشاور کے علاقہ حسن خیل میں بننے والے منی سپورٹس کمپلیکس میں تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا تاہم اسے مکمل ظاہر کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اس منصوبے کی نگرانی سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کررہے ہیں
پشاور کے علاقہ حسن خیل میں تحصیل سطح پر منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کام شروع کیا گیا تھا اس کمپلیکس میں آٹھ سے دس کھیلوں بشمول فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے لئے جگہیں بنائی جانی تھی جس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور ابھی مختلف کھیلوں کیلئے جگہیں بھی مختص نہیں کی گئی
اور تعمیراتی کام اس پر ہونا ہے تاہم اس منصوبے کے پی سی فور کو منظور کرنے کیلئے کوششیں شروع کی گئی ہیں حالانکہ حسن خیل منی سپورٹس کمپلیکس میں تعمیراتی کام بھی مکمل نہیں کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق تحصیل سطح کے گراؤنڈز کی منظوری سابق پی ٹی آئی دور میں دی گئی تھی اور یہ اس منصوبے کا حصہ تھا
تاہم اب حکومت ختم ہونے کے بعد فنڈز کو ریلیز کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی بعض ڈیپارٹمنٹ نے رابطے شروع کردئیے ہیں اور حسن خیل کو مکمل تعمیر شدہ قرار دیکر پی سی ون کی منظوری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں.