مانچسٹر سٹی پہلی بار یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب

 

مانچسٹر سٹی پہلی بار یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیابی ہو گئی، استنبول کے اتاترک اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹرسٹی نے انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دی۔

 

فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کا واحد گول 68 ویں منٹ میں روڈری نے کیا۔

فائنل میچ کا آغاز تیزی سے ہوا، انٹر میلان نے ابتدا میں حملے کیے مگر اُن کو کامیابی نہیں ملی، مانچسٹر سٹی نے کچھ وقت گزرنے کے بعد کھیل کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

 

دوسرے ہاف میں دونوں طرف سے حملے کیے گئے جس میں آخر کار کامیابی مانچسٹر سٹی کو ملی ،68 ویں منٹ میں روڈریگو ہرنانڈس نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، انٹر میلان نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر مانچسٹر سٹی کے گول کیپرایڈرسن نے اُسے ناکام بناکر میچ برابر نہ ہونے دیا۔

 

ریفری کی فائنل وسل کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے ایک صفر سے فتح سمیٹی اور پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مانچسٹر سٹی اس سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

 

مانچسٹر یونائٹڈ کی جانب سے 1999 میں ایک ساتھ انگلش پریمیئر لیگ، ایف اے کپ اور چیمپئنز لیگ جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی تینوں ٹائٹل اپنے نام کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

 

دو سال قبل بھی مانچسٹر سٹی یوئیفا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم

چیلسی کے مقابلے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

error: Content is protected !!