وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سوات میں خواتین فٹبال کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ شبانہ خٹک کی نگرانی ہونیوالے ان ٹرائلز میں بڑی تعداد خواتین کھلاڑیوں حصہ لیا
سوات ( رپورٹ: غنی الرحمن) وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سوات میں خواتین کھلاڑیوں کے فٹبال ٹرائلز منعقد ہوئے ۔ سوات پبلک سکول نوے کلے جونئیر برانچ کے گراؤنڈ پر ہونیوالے ٹرائلز میں سوات ریجن کی 100 سے زائد خواتینِ کھلاڑیوں نے حصہ لیا،
اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن ) خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر شاہ عزت بی بی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے باضابطہ ٹرائلز کا افتتاح کیا, انکے ہمراہ سا ق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک، نائب صدر پی ایم ایل ن شعبہ خواتین کی ذکیہ ،
مس شگفتہ، پاکستان واپڈا فٹ بال کھلاڑی محمد آیاز, ڈائریکٹر سپورٹس سوات یونیورسٹی امجد علی و دیگراہم شخصیات موجود تھیں، , ٹرائلز کے دوران بچیوں کا جوش خروش دیدنی تھا,
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبر پختوانخواہ کی آرگنائزنگ سیکرٹری اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ شبانہ خٹک نے ٹرائلز کی نگرانی کی، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام ،معاون خصوصی شیزا فاطمہ کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
جس میں کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر شاہ عزت بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں خواتین کی فٹبال ٹرائلز میں بچیوں کی زیادہ تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور ساتھ ہی حکومت کی مشکور ہوں
کہ اسطرح بہترین ایونٹ کاانعقاد کیا۔ کیونکہ اسطرح سرگرمیوں سے ان بچوں کی چھپی ٹیلنٹ سامنے آسکتی ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں گی ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیاد مقصد ملک بھر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانا ہے اس پروگرام میں بارہ مردوں کے جبکہ 10 خواتین کے مختلف گیمز شامل ہیں اور فٹبال کا ایونٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ان گیمز میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جائے کیونکہ میرٹ پر انتخاب ہی سے کھلاڑی قومی اور بین الا قوامی سطح پر میڈلز جیت سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا
جو کہ آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔ تقریب میں پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ خواتین فٹ بال ایونٹ کی آرگنائزنگ سیکرٹری اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک نے مہمان خصوصی و دیگر شرکاء میں سوینئرز تقسیم کیں۔