کراچی’ تعلیمی اداروں کے سپورٹس مقابلے ; اقرا یونیورسٹی کی ٹیموں نے میدان مارلیا

 

 

اقرا یونیورسٹی نے 380 کے بھاری مارجن سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی

 

 

بوائز سنگل کے مقابلے میں( IBA) کے کیف ریاض نے پہلی، اقرا یونیورسٹی کے فرقان پٹیل نے دوسری اور اقرا یونیورسٹی کے ہی رضا عباس نے تیسری پوزیشن پر قبصہ جامہ لیا۔

 

اقرا یونیورسٹی انٹر کالجیٹ اور انٹر ورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی کے ساتھ رین کاٹ کرکیا۔

 

 

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اقرا یونیورسٹی کی ٹیموں نے میدان مارلیا 20 تعلیمی اداروں کے اسپورٹس مقابلوں میں سرفہرست رہے۔ اقرا یونیورسٹی کے زہراہتمام انٹر یونیورسٹی و کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا گیا۔ اقرا یونیورسٹی نے 380 کے بھاری مارجن سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

ڈائریکٹر اسپورٹس، اقرا یونیورسٹی، ڈاکٹر شیراز موہانی نے کہا کہ آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اقرا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایسے پلئرز موجود ہیں جو ٹیبل ٹینس، کرکٹ،

 

ہاکی، گالف، سیلنگ، اسکریبل، باسكیٹ بال اور فٹبال میں قومی سطح پر نمائندگی کررہے ہیں۔ جن سے اقرا یونیورسٹی کا معیار بھی کافی بلند ہورہا ہے۔ بوائز سنگل میں ( IBA) کے کیف ریاض نے پہلی، اقرا یونیورسٹی کے فرقان پٹیل نے دوسری اور اقرا یونیورسٹی کے رضا عباس نے تیسری پوزیشن پر قبصہ جامہ لیا۔

 

گرلز سنگل کے مقابلے میں اقرا یونیورسٹی کی ادینا ادینا حسین نے پہلی، (ISS) کی لائبہ یٰسین نے دوسری اور (IBA) کی حفصہ طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اور ٹیم ایونٹ بوائز کے مقابلے میں اقرا یونیورسٹی کے فرقان پٹیل، رضا عباس اور سعید حیدر نے شاندار کھیل پیش کیا اور اقرا یونیورسٹی کو پہلی پوزیشن حاصل کی

 

اور (IBA) کے کیف رضا، احمد علی اور محمّد علی نے دوسری پوزیشن پراتفاق کیا اور گرلز ایونٹ کے مقابلے میں PECHS گرلز اسکول کی فاطمہ دانش اور سارا دانش نے اقرا یونیورسٹی کی ادینا حسین اور کرن کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!