پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ: قومی ٹیم مالدیپ پہنچ گٸی
قومی ٹیم کی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی ملاقات
پاکستان باسکٹ بال ٹیم پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کیلٸے مالدیپ پہنچ گٸی۔
تفصیلات کے مطابق 15 جون سے 22جون تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان ، مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ قومی ٹیم نے مالدیپ روانگی سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل شعیب کھوسو سے ملاقات کی
جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر ر محمد افتخار منصور نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلٸے یہ اچھا موقع ہے
کہ ملک کی نماٸندگی کرتے ہوے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھاٸیں۔ شعیب کھوسو نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے کوشاں ہے جبکہ باسکٹ بال کے مستقبل ک تربیتی کیمپس کیلٸے پی ایس بی ہر ممکن سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر ر محمد افتخار منصور اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل شعیب کھوسو کے خصوصی مشکور ہیں
جن کی بھرپور سپورٹ کی بدولت نہ صرف فیڈریشن نے ایک ماہ سے زاٸد قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا بلکہ پاکستان ایک بار پھر سات سال کے بعد انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے۔
پانچ ملکی ٹورنامنٹ میں فیبا کے کوالیفاٸیڈ ریفری سید عدنان علی بھی بطور ریفری پاکستان کی نماٸندگی کرینگے۔ شیڈول کے مطابق ایونٹ میں پاکستان پہلے میچ میں 15جون کو نیپال کیخلاف مدمقابل ہوگا ، 16جون کو دوسرے میچ میں میزبان مالدیپ ،
17جون کو بھوٹان اور 18جون کو بنگلہ دیش کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنلز 20جون جبکہ فاٸنل 22جون کو کھیلا جاٸیگا۔ ایونٹ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز علی کرینگے۔
قومی اسکواڈ میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں ملک محمد ریاض (ہیڈ کوچ) ، عمر محمود(کوچ) اور احمد علی ٹیپو (ٹیم منیجر) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم پہلے انٹرنیشنل باسکٹ بال مقابلوں میں شرکت کرے گی جس کا مقصد آٸندہ سال منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریاں ہے ۔