انٹر کلبز تائیکوانڈو چمپئن شپ ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب نے جیت لی

 

 

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر )انٹر کلبز تائیکوانڈو چمپئن شپ ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب نے جیت لی جبکہ ہری پور نے دوسری اور مانسہرہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

 

مہمان خصوصی اسد جاوید خان جدون ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز تقسیم کئے میزبان ایبٹ آباد نے 189پوائنٹس کے ساتھ پہلی ہری پور نے 66پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی

20kgمیں ارحم علی نے پہلی ہری پور کے حسنین نے دوسری جبکہ ہری پور ہی کے محیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی 25kg میں ایبٹ آباد کے سارم علی نے گولڈہری پور کے حسنین نے سلور جبکہ محیظ نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا

اسی طرح 30kg میںایبٹ آباد کے عدنان شاہ نے گولڈ زریاب نے سلور اور ہری پور کے کاشف نے برانز میڈل اپنے نامکیا37kgمیں ایبٹ آباد کے عصمتاللہ نے گولڈ مانسہرہ کے عبدالرحمن نے سلور جبکی صوابی کے یحی نے برانز میڈل حاصل کیا

41kgمیں ایبٹ آباد کے فرحان راجا نے گولڈ عبیداللہ مانسہرہ سلور میڈل اپنے نام کیا فی میل انڈر35kg میں زینب نے گولڈ آمنہنے سلو جبکہ ایبٹآباد ہی کی فاطمہ کشور نے برانز میڈل حاصل کیا اوور35میں ایبٹآباد کی فضا نے گولڈ منال نے سلور دعا نےصوابی کی جانب سے برانز میڈل حاصل کیا 20kg میں ایبٹ آباد کی زینب وسیم نے گولڈ ہری پور کی فضاء نے سلور جنکہ آئیضہ نے برانز میڈل حاصل کیا

 

 

25 kg میں زینب خالد ایبٹ آباد نے گولڈ ہری پور کی ایمان نے سلور جبکہ ایبٹ آباد کی وجیہنے برانز میڈل حاصل 30kg میں ہری پور کی عائشہ نے گولڈ ہری پور ہی کی انبر نے سلور اور میرب نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا

جبکہ بوائز میں45ابوبکر نے گولڈ ملک عثمان نے سلور میڈل حاصل کیا 49 kg میں ہری پور کے فہد قریشی نے گولڈ ایبٹ آباد کے ملک احتشام نے سلور میڈل حاصل کیااوور49kg میں عن سلیمان نے گولڈ شہری عالم نے سلور میڈل حاصل کیا اس موقع پر اسد جاوید اور طارق محمود کا کہنا تھا

 

کہ تائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اور موجودہ دور میں کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور اس سے نوجوان بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں

 

 

تعارف: News Editor