ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ : پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہ ہوسکا

 

 

ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ : پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہ ہوسکا

ہانگ کانگ 15جون، 2023:

 

ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب ختم کردینا پڑا اور اس میچ میں ایک گیند بھی نہ ہوسکی۔

 

یاد رہے کہ یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 9 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم انڈیا کے خلاف34 رنز پر آؤٹ ہوکر میچ 9 وکٹوں سے ہارگئی تھی۔

پاکستانی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ ہفتے کے روز انڈیا اے کے خلاف کھیلے گی۔

 

 

error: Content is protected !!