وزیراعظم شہبازشریف ٹیلنٹ ہنٹ خواتین فٹ بال چترال ریجن سنٹر کے ٹرائلز مکمل ہوگئے
دوردراز علاقوں میں حکومت کا ٹرائلز کا انعقاد کا مقصد پسماندہ علاقوں سے چُھپا ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے, شبانہ خٹک
چترال کے سول سوسائٹی اور وومن امپاورمنٹ تنظیموں کا ٹرائلز کے لیے بہترین منیجمنٹ پلان پر شبانہ خٹک کو خراج تحسین,
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پرائم منسٹر شہبازشریف یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال پروگرام خواتین کے سلسلہ وار ٹرائلز کے سلسلے میں سنٹرل چترال میں سیکرٹری آرگنائزر و باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی ڈائیریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک کی زیر نگرانی ہر انڈور ملٹی پرپز ہال اور مختلف سکولوں میں پندرہ سال سے پچیس سال کے بچیوں کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈیڑھ سو کے قریب مختلف سکولوں کے بچیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا اور رجسٹریشن عمل میں حصہ لیا, سنٹرل چترال میں مختلف سکولوں اور ملٹی پرپز ہال میں ٹرائلز کے لیے منعقد تقریب کے اعزازی مہمان چترال کے خواتین تعلیمی نمائندے اور سول سوسائٹی کی خواتین تھیں انہوں نے پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیکریٹری آرگنائزر شبانہ خٹک کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ،
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن وزیراعظم کے معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ کی بھی تعریف کی اور خواتین کے لیے سپورٹس سیکٹر میں کام کرنے پر شکریہ ادا کیا, ٹرائلز کے لیے چترال کے مختلف علاقوں کی بچیوں نے شرکت کی اور جوش وخروش سے حصہ لیا, اسی دوران پروگرام کی سیکرٹری آرگنائزر شبانہ خٹک نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے آرگنائزر کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا
اور چترال کے غیور عوام کا اپنے بچیوں کو سپورٹس کے حوالے سے سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کی شبانہ خٹک نے مزید کہا کہ کسی بھی مشکل کی پرواہ کیے بغیر آپ لوگوں کا ٹرائلز میں شرکت کرنا اور یہاں آنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ چترال کے لوگوں بہادر ہے اور یہاں کی لڑکیاں صنف نازک نہیں صنف آہن ہے, انہوں نے مزید کہا کپ چترال جیسے دوردراز علاقے میں حکومت کا ٹرائلز کا انعقاد کا مقصد پسماندہ علاقوں سے چُھپا ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ،
جو میڈیا اور اربابِ اختیار و اقتدار کی نظروں سے اوجھل ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کی خود مختاری کے ساتھ جڑی ہے وزیر اعظم شہباز اور ہائیر ایجوکیشن کے مشترکہ پراجیکٹ سے عوام بالخصوص خواتین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں
شبانہ خٹک نے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں کے علاوہ ٹرائلز اور نمائشی میچ دیکھنے کے لیے آنے والی درجنوں خواتین کا بھی اظہار یکجہتی کے لیے آنے پر انکا بھی شکریہ ادا کیا,واضح رہے کہ مزکورہ پراجیکٹ کا تاحال تک سب سے مشکل ترین سنٹر چترال تھا جہاں راستے پہ شدید بارشیں, طویل سفر, روڈ بلاک اور سکول ٹو سکول کمپین جیسے مصیبتوں کا سامنا رہا ،