سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو جاری شوکاز
نوٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے واپس لے لیا،
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام
کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) محکمہ کھیل بلوچستان میں بھرتیوں کے معاملے میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے اپنے مقصد میں ایک بار پھر ناکام ہوگٸے،
بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو جاری شوکاز واپس لے لیا تفصيلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ ایک ہی اقوام کے لوگوں کو حالیہ آسامیوں کی بھرتی کے آرڈرز جاری کٸے گئے ہے
اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے تو بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل سے وضاحت طلب کی نیشنل گیمز کی مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں وقت پر نہ آنے پر عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ پیش ہونے کے احکامات جاری کٸے،
12 جون کو کیس کی سماعت ہوٸی جس میں سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے حقائق پر مبنی اور ثبوتوں کے ساتھ تمام ریکارڈز پیش کٸے جس کے بعد جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے شوکاز نوٹس خارج کرتے ہوۓ اپنے فیصلے میں کہا
کہ حقائق کے پیش نظر سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس منسوخ کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے محکمہ کھیل میں حالیہ آسامیوں کی بھرتی کے حوالے سے لگاۓ گٸے الزامات غلط ثابت ہوۓ
واضح رہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان کے اعلی افسران بشمول سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ ذمہ دار عہدوں پر فاٸض ہونے کیساتھ قانون کے پابند شہری ہیں جو کہ کبھی بھی قوانین کے خلاف نہ کام کرنے اور نہ ہی عدالتی حکامات کی خلاف ورزی کا سوچ سکتے ہیں۔