پشاور.. گل بشر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ماشوگگر میں ہوگیا

 

 

گل بشر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ماشوگگر میں ہوگیا

پشاور.. گل بشر شہید میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز پشاور کے نواحی علاقہ ماشوگگر میں ہوگیا ،

کبڈی ٹورنامنٹ میں مردان ، چارسدہ ، صوابی اور پشاور کی کبڈی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،

ماشوگگر کلب اور خیبر پختونخواہ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونیوالے ان مقابلوں کی نگرانی سلطان بری کررہے ہیں.

پہلا مقابلہ پشاور اور صوابی کی کبڈی ٹیموں کے مابین ہوگیا جس میں پشاور کی ٹیم نے صوابی کی کبڈی ٹیم کو شکست دی ،

پشاور کی ٹیم نے تیس جبکہ صوابی کی کبڈی ٹیم اٹھائیس پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہی تھی ، آج پشاور اور چارسدہ کے مابین مقابلہ ہوگا.اس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائیگا.

 

error: Content is protected !!