جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

 

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی،

جو جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی،

دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

 

error: Content is protected !!