پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس فٹبال لیگ کے ٹرائلز وومن کوئٹہ فٹبال گراؤنڈ کے بٹیمز میں اختتام پذیر ہوگیا۔
پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس فٹبال لیگ کے تحت ہونے والے ٹرائلز میں ضلع کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ٹرائلز کے تیسرے دن 50 وومن کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی راحیلہ حمید خان درانی سابقہ سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما تھی جنہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس بیوٹمز کوئٹہ مسعود کاسی، ڈایئریکٹر سپورٹس جنید خان، اختر محی الدین، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کھلاڑی سعد اللہ کی کاوشوں کو سراہا خواتین کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے صوبے کے باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔
راحیلہ حمید خان درانی نے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس فٹ بال لیگ ٹرائلز کے عہدیداروں میں شیلڈز تقسیم کئے
اور ایچ ای سی ڈایکٹر ان چارج جاوید میمن ڈایکٹر جنرل بیوٹمز قدیم کاکڑ اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی اس اقدام کو سراہا۔
عید کے بعد فٹبال کے یہ ٹرائلز بلوچستان کے مختلف ریجن بشمول زیارت، خضدار اور لسبیلہ میں منعقد ہونگے پانچ ریجنز میں ٹرائلز کی تکمیل کے بعد صوبائی لیگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس فٹبال لیگ کے ٹرائلز سپورٹس فٹبال لیگ کے اختر محی الدین، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کھلاڑی سعد اللہ خان، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی، کوچ تنویر احمد اور نصر اللہ خان انٹرنیشنل کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔
فٹبالر پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس فٹبال لیگ کے ٹرائلز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کوئٹہ کے زیراہتمام منعقد کیے جارہے ہیں۔
مسعود کاسی، ڈائریکٹر سپورٹس، بیوٹمز، کوئٹہ اور جنید خان، ڈائریکٹر سپورٹس، لسبیلہ یونیورسٹی، نے ریفریشمنٹ، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔