سندھ پریمیئر لیگ نے الحیات گروپ کو سیزن 1 کے لیے گولڈ اسپانسر بنانے کا اعلان کر دیا

 

 

سندھ پریمیئر لیگ نے الحیات گروپ کو سیزن 1 کے لیے گولڈ اسپانسر بنانے کا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر بلدیات کا سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی

 

سندھ پریمئیر لیگ ایک گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ہے جس کا مقصد سندھ کے نوجوان کرکٹرز خاص طور پر اندرون سندھ کے کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

ایس پی ایل نے اپنے افتتاحی سیزن کے لئے الحیات گروپ کو اپنے پہلے گولڈ سپانسر کے طور پر سائن کیا ہے۔ دستخط کی تقریب سندھ اسمبلی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں معزز مہمانوں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیاتہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ تھے۔

اپنے خطاب میں جناب ناصر حسین شاہ نے ایس پی ایل کی کامیابی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور ایس پی ایل کی کامیابی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی یقیں دہانی بھی کروائی۔

انہوں نے ایس پی ایل کے پہلے گولڈ اسپانسر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر الحیات گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جہانزیب عالم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل اور امور نوجوانان ارباب لطف اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ کی پروموشن اور بہتری کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو ایس پی ایل کا نائب صدر بننے کی پیشکش کی۔ انہوں نے ایس پی ایل کو سندھ کے لیجنڈ کرکٹرز پر مشتمل ایک بورڈ بنانے کا مشورہ بھی دیا تاکہ وہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور انہیں عالمی سطح پر لانے میں ایس پی ایل کی مدد کریں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ایس پی ایل کے مینٹور عبدالرزاق نے اندرون سندھ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے آنے والے سندھ پریمیئر لیگ کے ٹرائلز کو ٹیلنٹد کھلاڑیوں کی شناخت اور ترقی کے موقع کے طور پربیان کیا اور یقین دلایا کہ وہ اس میں اپنا بھرپور کرٹ انا کریں گے۔

جاوید میانداد نے سندھ میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے کام کرنے کو اپنی دیرینہ خواہش بتایا ہے اور اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے ایس پی ایل اور الحیات گروپ کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔

الحیات گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جہانزیب عالم نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری کے طور پر اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں الحیات گروپ کے تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

سندھ پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے لیگ کے مستقبل کے منصوبوں بشمول پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ اس اقدام کا مقصد سندھ کے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ اکیڈمیوں میں تربیت دلوانا ہے اپ یہ نیٹ رپیپ ہد اف١‏ پیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جناب عارف ملک نے سیزن 1 کے پہلے گولڈ اسپانسر کے طور پر الحیات گروپ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں بشریٰ انصاری؛ بہروز سبزواری شکیل صدیقی؛ فیصل قریشی اور شہزاد شیخ جیسے نامور اداکاروں نے بھی نے شرکت کی۔ اپنی تقاریر کے دورانء بشریٰ انصاری؛ شکیل صدیقی؛ اور فیصل قریشی نے ایک ایسی کرکٹ لیگ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا جواندرون سندھ کے باصلاحیت کرکٹرز کو مواقع فراہم کرے گی۔ تقریب کی میزبانی معروف کمنٹیٹر اور کرکٹ تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کی۔اور نوجوان اسپورٹس اینکر میشا عمران نے ریڈ کارپٹ میزبان کےفرائض انجام دئیے۔

سندھ پریمئیر لیگ سیزن 1‏ کا آغاز ستمبر 2023‏ کے دوسرے ہفتے میں ہو گا اور اس میں چھ ٹیمیں کراچی غازیزہ لاڑکانہ چیلنجرزہ بینظیر آباد لالز میرپور خاص ٹائیگرزہ حیدر آباد بہادرزہ اور سکھر پیٹریاٹس شرکت کریں گی۔

 

 

تعارف: News Editor