اولمپکس گیمز ; خیبر پختونخوا سےتعلق رکھنے والےتین پاکستانی اتھلیٹس فائنل میں پہنچ گئے

 

 

جرمنی کے سپیشل اولمپکس گیمز میں خیبر پختونخوا سےتعلق رکھنے والےتین پاکستانی اتھلیٹس فائینل میں پہنچ گئے

 

پشاور ( سپورٹس رپورٹر) جرمنی میں۔ منعقدہ سپیشل اولمپکس گیمز میں خیبر پختونخوا کے تین کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

بشر، عمار آفریدی اور عبدالحسیب نے پاکستان کانام روشن کیا ۔ ان دنوں جرمنی میں سپیشل اولمپکس گیمز بھرپور انداز میں جاری ہے ان گیمز دنیا بھر سے مردوخواتین سپیشل کھلاڑی انتہائی جوش وجذبے سے شریک ہیں اور اپنی شاندار صلاحیتوں کے بدولت اپنے ملک کیلئے میڈلز جیتنےاپںےسینے پر سجانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔

ان سپیشل اتھلیٹکس میں پاکستان سے بھی سپیشل کھلاڑیوں کا دستہ حصہ لے رہی ہے ۔ جن میں خیبر پختونخوا کے سپیشل اتھلیٹس بشر ، عبدالحسیب اور عمار آفریدی نے ریس میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ یہ تینوں کھلاڑی ٹیلنٹڈ ہیں انشاء اللہ گولڈ میڈل جیت لوٹیں گے ۔

 

 

error: Content is protected !!