آل بلوچستان وزیراعلی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

 

 

آل بلوچستان وزیراعلی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونماٸی اور ٹورنامنٹ باقاعدہ افتتاح سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کردیا

 

عید الاضحی کے بعد آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کا انعقاد کوٸٹہ میں ہوگا سیکرٹری کھیل

 

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) آل بلوچستان سی ایم کپ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونماٸی کر دی گٸی، سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کی تقریب میں شرکت، صوبے بھر سے 16 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تفصيلات کے مطابق کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، کوٸٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اور ڈیرہ مراد جمالی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل بلوچستان وزیراعلی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوٸٹہ کی افتتاحی تقریب

بولان کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں منعقد ہوٸی جس میں سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے ٹرافی کی رونماٸی کی اور بلے سے شارٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کوٸٹہ ڈسٹرکٹ اور کوٸٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خیر، ناٸب صدر صالح محمد مینگل، جوائنٹ سیکرٹری سید عطااللہ شاہ، حبیب اللہ، امجد علی ہزارہ، جاوید اقبال، ارباب شاکر، نصیب اللہ و دیگر سمیت تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں و آفیشلز نے شرکت کی،

اس موقع پر سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور کوٸٹہ ڈسٹرکٹ و کوٸٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحيتوں کو اجاگر کرنے کیلٸے ایک اچھا موقع ہے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا

تاکہ صوبے کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع مل سکیں، عید الاضحی کے بعد آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ منعقد ہونے جارہا ہے جس میں اس ٹورنامنٹ سے سیمی فاٸنل کیلٸے کوالیفاٸی کرنے والی چار ٹیموں کو منتخب کیا جاۓ گا

تو اس لٸے اس ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحيتوں کا لوہا منوانے کیلٸے کھلاڑیوں کے پاس بہترین موقع ہے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرے روز بھی شاندار مقابلے جاری رہے کوٸٹہ کے مختلف گراؤنڈز جن میں فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ،

بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ، بولان کرکٹ گراؤنڈ اور شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں آٹھ میچز کھیلے گٸے، خضدار نے گوادر کو چھ وکٹوں، تاکاتو کوٸٹہ نے چاغی کو 146 رنز، پشین کے لسبیلہ کو 5 وکٹوں، چلتن کوٸٹہ نے جعفرآباد کو 38 رنز، لورالاٸی نے پنجگور کو 14 رنز، چمن نے قلات کو 5 وکٹوں، سبی نے تربت کو 6 وکٹوں اور نصیرآباد نے نوشکی کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

 

 

error: Content is protected !!