سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں قذافی جیمخانہ کی کامیابی
سُرجانی اسپورٹس کو شکست کا سامنا نادر انصاری کی آل راؤنڈ کارکردگی۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں قذافی جیمخانہ نے سُرجانی اسپورٹس کو با آسانی 96 رنز سے شکست دیدی راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ قذافی جیمخانہ نے مقررہ 40 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز اسکور کئے
نادر انصاری نے 64 رنز ، طلحٰہ انصاری نے ناقابل شکست نصف سینچری 51 رنز اور ارسلان انصاری نے ناقابلِ شکست 38 رنز اسکور کئے سُرجانی اسپورٹس کے عبداللّہ نے دو جبکہ معاذ علی ، ارشد کندن ، شاہ حُسین اور ریحان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جواب میں سُرجانی اسپورٹس کی پوری ٹیم 28۰2 اوورز میں 142 رنز بناکر آوٹ ہوگئی
شاہ حُسین نے 29 رنز اور شعیب برکی نے 26 رنز اسکور کئے قذافی جیمخانہ کے نادر انصاری نے تباہ کُن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 14 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عاقل انصاری نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ سید مُستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔