اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے بیڈ منٹن ویمنزڈبل ;  پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

 

 

 پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے بیڈ منٹن ویمنزڈبل یونیفائڈ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

میسی برلن میں کھیلے گئے بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز نے ازبکستان کیخلاف 21-5 اور21-17 پوائنٹس سے، ملائیشیاء کو 21-14 اور 21-6 سے اور کرگس ریپبلک کیخلاف 21-12 اور 21-13 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

 

اس موقع پر فائزہ ناصر اور ناہین خان کاکہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری محنت رنگ لائی اور اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہماری کامیابی میں ہمارے کوچز نے

اہم کردار ادا کیا ہم اپنی اس کامیابی کے سلسلے کو آئندہ ایونٹس میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے لاہور سے تعلق رکھنے والی فائزہ ناصر اور ناہین خان کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل اور کوچ قمرعلی مونا کاکہنا تھا کہ دونوں پلیئرز گذشتہ دوسالوں سے ورلڈ گیمز کی تیاریوں میں مصروف رہیں اس ضمن میں انہوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کیجانب سے کراچی اور اسلام آبادمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپس میں بھی بھرپور حصہ لیا

دریں اثناء بیڈ منٹن کے مینز یونیفائڈڈبل ایونٹ میں پاکستان کے نوشیوان عارف راجہ اور طلحہ آصف نے پیراگوئے کیخلاف 21-18 اور 21-12 سے اور مکاؤ سے 21-12 اور21-16 سے کامیابی حاصل کرکے سلورمیڈل جیت لیا ہانگ کانگ کیخلاف پاکستان کو 21-16 اور21-18 کے مارجن سے شکست کاسامناکرنا پڑا

 

 

error: Content is protected !!