باجوڑ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی کا سلسلہ جاری ، فائنل کیلیے کولیفائی کرلیا .

 

 

باجوڑ انڈر 19 ٹیم کی کامیابی کا سلسلہ جاری ، ایف آر کوہاٹ کو 8وکٹوں سے شکست انٹر ریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کیلیے کولیفائی کرلیا

باجوڑ کے کھلاڑیوں کا کوچ ریاض کائل کی محنت اور ہارڈ وکرکنگ کی تعریف

 

باجوڑ انڈر 19کر کٹ ٹیم اور ایف آر کوہاٹ انڈر 19 کر کٹ ٹیم کے درمیان جمرود کرکٹ گراونڈضلع خیبر میں کھیلے گئے
انٹر ریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں باجوڑ انڈر 19 ٹیم کے کیپٹن عدنان احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوٸے ایف ار کوہاٹ کی پوری ٹیم 109رنز پر ڈھیر ہوگئی ایف آر کوہاٹ کی طرف سے خاطر فقیر نے 22 محمد صابر قریشی نے 20رنز سکور کئے باجوڑ الیون کی طرف سے کیپٹن عدنان احمد نے 4 واجد علی نے 2۔ فواد امین ، الہام الدین اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

باجوڑ انڈر19 ٹیم نے 110رنز کے ٹارگٹ کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورہ کیا باجوڑ کی طرف سے حیات ذادہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ زولکیفل نے 32 اور مجاہد نے 12 رنز بناۓ
عدنان احمد کو بہترین کارکردگی پر مین اف دی میچ قرار دیا گیا۔

باجوڑ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ کوچ ریاض کاٸل داد کے مستحق ہے کہ گزشتہ دس مہینوں سے اسکا ٹیم ہر ٹورنامنٹ کے چمپٸن رہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) آل کے پی سکولز چمپیٸن شپ انڈر 16 میں باجوڑ فین کرکٹ ٹیم کو 356سکولوں میں چمپیٸن بنا دیا گیا۔اور اس میں خاص وجہ یہ تھی کہ جب ہم نے ٹیم بنایا تو اس میں سے ہم نے لفٹ ارم سپین بالر عضمت کو ڈراپ کیا گیا۔ جب کوچ ریاض کاٸل نے سکواڈ دیکھا کہ عظمت اللہ میچ میں نہیں اس نے اسوقت امپاٸر اور ٹیم کے کیپٹن سے اجازت مانگ کر ٹیم میں اسے شامل کیا۔ عظمت اللہ نے اس میچ کے جیت میں ہم کردار ادا کیا ایک موقع پر 15رنز درکار تھے اور دو اوررز باقی تھے۔کہ عظمت اللہ نے اس موقع پر وکٹ میڈن اوور کرکے اخری اوور کیلٸے پندرہ رنز رہ گٸے جو کہ باجوڑ فین ماڈل سکول نے ایک رنز سے وہ جیت لیا۔اور بعد میں خیبر جیسے مضبوط ٹیم کو فاٸنل میں شکست دیکرچمپٸن بن گیا ۔اسکے بعد سٹی یونیورسٹی پشاور کو ال پاکستان ریڈبل کرکٹ ٹورنامنٹ میں چمپٸن بنا دیا گیا۔ جبکہ ایک مہینہ پہلے پی سی بی انڈر 16ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا ریجن کو چمپیٸن بنا دیا گیا۔

اور اب باجوڑ انڈر 19 ٹیم کو انٹر ریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہے اور فاٸنل میں پہنچ گٸے۔اورٹیم کے کارکردگی کو دیکھتے ہوۓ لگ رہا ہے کہ فاٸنل بھی اسانی کے ساتھ جیت جاٸنگے۔
کوچ ریاض کاٸل ہر میچ میں ٹیلنٹیڈ کھلاڑی کو میدان میں اتارتے ہیں باجوڑعبوری کرکٹ کمیٹی ممبران اظہارلحق اور سید عمران نے ٹیم باجوڑ انڈر 19 ٹیم کو فاٸنل میں پہنچنے پر خاص کر کوچ ریاض کاٸل کو مبارک باد پیش کیا۔

 

 

error: Content is protected !!