وزیر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے کھیل و یوتھ آفیئرز وہاب ریاض نے گجرات کا دورہ کیا
گجرات (اورنگزیب عالمگیر شاکر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راحیل باجوہ ان کے ہمراہ تھے، مشیر کھیل و یوتھ آفئیرز وہاب ریاض نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، ای لائبریری، اسپورٹس جمینزیم کا دور کیا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں محکمہ اسپورٹس کی کارکردگی اور مویشی منڈیوں میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے کھیل و یوتھ آفیئرز وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوان کو کھیل کی بہترین سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نوجوان کو گراس روٹ لیول پر کھیل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب بھر میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں جاری گجرات اسٹیڈیم اور جلالپور جٹاں اسٹیڈیم کو فوری طور مکمل کرکے محکمہ اسپورٹس کے حوالے کیا جائے، کرکٹ گراؤنڈ میں تمام سہولیات پی سی ون کے مطابق فراہم کی جائیں، خالی آسامیاں جلد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاری حضرات اور خریداروں کو حکومت پنجاب کے ایس و پیز کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،
جانوروں کے سائے، پینے کا صاف پانی اور جانوروں کی ویکسی نیشن کا خاص خیال رکھا جائے، عید الاضحی کے موقع پر صفائی سمیت دیگر میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی یقینی بنائی جائے،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع مشیر کھیل و یوتھا آفیئرز وہاب ریاض نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، ڈسپنسری، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،
ہسپتال میں مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کی جائے، کسی مریض کو ادویات اور ٹیسٹوں کے باہر نہ جانا پڑے، مشیر وزیر اعلی پنجاب وہاب ریاض نے ضلع انتظامیہ گجرات کی کارکردگی اور مویشی منڈیوں میں فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔