ساف فٹبال چیمپئین شپ ; بھارت نے نیپال کو شکست دیکر کے سیمی فائنل پہنچ گیا

 

بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے نیپال کو 0-2 سے شکست دی

 

تاہم آن فیلڈ ماحول اسوقت گرم ہوگیا جب 64 ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی راہول بھیکے اور نیپالی پلئیر نے ہیڈر کیلئے بال کا انتظار کررہے تھے،

اس پر راہول بھیکے نے مخالف ٹیم کے پلئیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھکا دیا، جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

 

میچ کے دوران ریفری کو مداخلت کرنا پڑی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خاموش کروایا گیا بعدازاں کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پا کر میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor