ایبٹ آباد ; عباس خان میموریل سکواش ٹورنامنٹ ‘ شاملان نے مطیب کو جبکہ رانیہ قاضی نے رابعہ کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی

 

 

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)عباس خان میموریل سکواش ٹورنامنٹ اوپن فائنل میں شاملان نے مطیب کو جبکہ لڑکیوں کے فائنل میں رانیہ قاضی نے رابعہ کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

 

مہمان خصوصی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیرالاسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود سید ابرار شاہ قیصر خان شوکت حسین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

جان شیر سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے سکواش ایونٹ کے بوائز فائنل میں ایک دلچسپ سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد شاملان نےمطیب کو 11;9;9;11;911;9;11;11;9سے شکست دے دی اور ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ گرلز فائنل میں فائنل میں رانیہ قاضی نے رابعہ کو 11;9 ;119;11;9سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

 

اس موقع پر سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھاا کہ سکواش پاکستان کا انتہائی مقبول ترین کھیل ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے اور اسی لگن اور محنت کا سلسلہ جاری رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر سکواش کے کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا

 

اور پاکستان بھر کے ساتھ ہزارہ بھر میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں اور ان شاء اللہبہت جلد پاکستان میں جان شیر خان خہانگیر خان قمر زمان جےسے ورلڈ چمپئن کھلاڑی جنم لیں گےاس موقع پر صر ریجنل سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

 

 

 

error: Content is protected !!