16ویں اسپیشل اولمپک ورلڈگیمز ; اختتام پذیرہوگئے

 

 

جرمنی کے شہربرلن میں کھیلے گئے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈگیمزپیرکی شب اختتام پذیرہوگئے

 

اگلے ونٹراولمپک ورلڈگیمز 2025 میں اٹلی میں منعقدہوں گے برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر اختتامی تقریب میں گیمزکی مشعل کو بجھایا گیا

 

اور اسپیشل اولمپک کا پرچم اگلے گیمز کے میزبان ملک اٹلی کے حوالے کیا گیا 9روزتک جاری رہنے والے گیمزمیں 176 ممالک کے ساڑے چھ ہزارکے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا

 

اختتامی تقریب میں میوزیکل پروگرام سے ایٹھلیٹس بہت لطف اندوزہوئے انہوں نے مختلف پرفارمنس پروالہانہ رقص کیا اور أپس میں اپنی جیکٹس اورسوینئیر کاتبادلہ کیا أخر میں أتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا

 

 

تعارف: News Editor