سہیل طالب میموریل (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیڈ اے اسپورٹس اور مجاہد جیمخانہ کی کامیابی۔

 

 

سہیل طالب میموریل (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زیڈ اے اسپورٹس اور مجاہد جیمخانہ کی کامیابی۔

دوآب کلب اور پاک فرمان کلب کو شکست دانش احمد کی سینچری، محمد سلمان کی تباہ کن باؤلنگ شاہ زیب ملک اور سکندر حُسین کی عمدہ بیٹنگ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند) بھائی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زیڈ اے اسپورٹس نے دوآب کرکٹ کلب کو 156 رنز سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں مجاہد جیمخانہ نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

زیڈ اے اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 39۰4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز اسکور کئے صائم سلیمان نے 63 رنز جہانزیب نے 52 رنز شایان ابدالی نے 37 رنز نعمان احمد نے 36 رنز اور قاسم سمیع نے 31 رنز اسکور کئے دوآب کرکٹ کلب کے طلحٰہ صدیقی نے دو جبکہ حمزہ قریشی ، صائم رئیس اور کاشف احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

 

جواب میں دوآب کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 26۰4 اوورز میں 114 رنز بناکر آوٹ ہوگئی طلحٰہ صدیقی نے ناقابل شکست 66 رنز اور کفایت جبلانی نے 20 رنز اسکور کئے زیڈ اے اسپورٹس کے محمد سلمان نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 28 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نوید رضا نے 32 رنز دے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا دوسرے میچ میں پاک فرمان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز اسکور کئے

دانش احمد نے شاندار سینچری 119 رنز اسکور کئے جبکہ عتیق احمد نے 40 رنز اسکور کئے مجاہد جیمخانہ کے رضوان عزیز اور عزیر حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں مجاہد جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 242 رنز 31۰3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

شاہ زیب ملک نے ناقابل شکست 93 رنز سکندر حُسین نے 89 رنز اور عادل اشفاق نے 28 رنز اسکور کئے پاک فرمان کرکٹ کلب کی جانب سے عتیق احمد ، عبداللّہ ، محمد محتشم اور دانش احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!