ونندو ہسارنگا ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں مسلسل3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے۔

 

سری لنکا کے مایہ ناز اسپنر ہسارنگا نے لجنڈری پاکستانی فاسٹ بائولروقار یونس کا 33 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے کوئینز گرائونڈ میں کھیلے جانے والے کوالیفائنگ میچ میں ہسارنگا نےآئرلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ونندو ہسارنگا ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں مسلسل3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے۔

 

1990 میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یہی کارنامہ انجام دیا تھا ،وقار کی شاندار کارکردگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5/11 اور 5/16 کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5/52 کے اعداد و شمار شامل تھے،یہ شاندار ریکارڈ 33 سال تک کوئی بھی بائولر توڑ نے میں ناکام رہا جس کے بعد اب ہسارنگا کی جانب سے یہ ریکارڈ برابر کردیا گیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!