پی سی بی ریجنل انٹر دسٹرکٹ فاٹا ریجن ; باجوڑ انڈر 19 کرکٹ ٹیم چیمپین بن گئی

 

باجوڑ انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بنوں انڈر 19ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بعداز 33 رنز سے شسکت دیکر پی سی بی ریجنل انٹر دسٹرکٹ فاٹا ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلی

 

خیبر گرین گراؤنڈ پشاور میں کھیلے فائنل میچ مین باجوڑ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.1 اوورز میں 242 رنز بنائے باجوڑ کی طرف حیات زادہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 سکور کیا

 

جبکہ ارشد اقبال 41، ساجد اللہ 29 اور زولکفیل 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے بنوں کی طرف سے حماد خان نے 5 اور جمشید خان 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

242رنز کے تعاقب میں بنوں انڈر 19 کی پوری ٹیم 209 رنز پر آؤٹ گئی بنوں کی طرف جمشید خان نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہد خان 45 رنز بنائے باجوڑ انڈر 19 کی طرف ارشد اقبال نے 3 فواد آمین اور واجد علی نے دو دو جبکہ الہام خان اور عدنان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

مڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باجوڑانڈر 19کرکٹ ٹیم کے کوچ اور فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض کائل نے کہا کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باجوڑ ٹیم کی کوچنگ کی زمہ داری تفویض کی ہے اسے پوری محنت اور لگن کے ساتھ نبھا رہاہوں اللہ کا بہت کرم ہے گزشتہ ایک سال میں باجوڑ کی ٹیم کیلیے یہ تیسری بڑی کامیابی ملی ہے

کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کوشش اور محنت کررہاہوں انہوں نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی سی بی ک اعتماد پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کررہاہوں

 

 

 

تعارف: News Editor