قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف کو پارلیمانی کمیٹی برائے مستحکم ماحول کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے،حارث رؤف کی اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز سے ملاقات بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے پر اسپیکر اسمبلی نے حارث رؤف کو مبارکباد پیش کی۔کرکٹر اور اسپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، خرم پرویز راجہ اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ بھی موجود تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی حارث رؤف کو قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کرکٹر حارث روف قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا حارث روف کی بطور ایس ڈی جیز سفیر شمولیت خوش آئند ہے، پارلیمان کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
اس موقع پر فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہناتھا کہ ایس ڈی جیز کے خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
SDG Secretariat National Assembly welcomes National hero Haris Rauf as ambassador of Sustainable Development Goals!
@MNARomina @NAofPakistan @Shamoon_Hashmi @HarisRauf14 pic.twitter.com/HgRhVeX53i— SDGs Secretariat (@SecretariatSDGs) June 15, 2023