پاکستانی کرکٹرشعیب ملک جی ٹی 20 کینیڈا میں کھیلیں گے، ٹکٹ کی فروخت شروع
گلوبل ٹی 20 کینیڈا سیزن 3 آغاز رواں سال 20 جولائی سے ہورہا ہے ۔ جس میں پاکستانی سٹار شعیب ملک بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ کرکٹ شائقین ان کے علاہ ہربھجن سنگھ، ٹم ساؤتھی، کرس گیل، ایلکس ہیلز اور شکیب الحسن کو بھی کرکٹ کے میدان میں دیکھیں گے۔
سینزن کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز ہوچکا ہے جو آن لائن دستیاب ہیں۔
رواں سال ٹورنٹو نیشنلز، بریمپٹن وولوز، مانٹریال ٹائیگرز اور وینکوور نائٹس کے علاوہ سرے جیگوارز اور میسیساگا پینتھرز کی ٹیمیں لیگ میں شرکت کررہی ہیں۔
ہر ٹیم گروپ مرحلے میں 7 میچ کھیلے گی۔ پلے آف مرحلے میں ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر ون میں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔ گروپ مرحلے سے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ایلیمنیٹر میں مقابلہ کرے گی۔
کوالیفائر 2 میں ایلیمنیٹر کی فاتح اور کوالیفائر 1 سے ہارنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لئے مقابلہ کرے گی۔
گلوبل ٹی 10 کینیڈا سیزن 3 کا فائنل 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔