ایشین گیمز ; چار رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ۔

 

چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم انتخاب کر لیا گیا ہے۔

 

پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب دو روزہ ٹرائیلز کے بعد کیا گیا ، جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ایشین گیمز منتخب ہونے والوں میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں ۔

پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔

 

تعارف: News Editor