ثمینہ بیگ،نائلہ کیانی واجد نگری سمیت دس غیر ملکی و ملکی کوپیماوں نے نانگاپربت سر کرلیا

 

 

دس غیر ملکی کوہ پیما بھی نگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہوئے، ثمینہ بیگ اس سے قبل کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں، ثمینہ بیگ کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 

ثمینہ بیگ،نائلہ کیانی واجد نگری سمیت دس غیر ملکی و ملکی کوپیماوں نے بھی نانگاپربت سر کرلیا، الپائن کلپ آف پاکستان کے مطابق آج صبح 11 بجے تمام کوپیماوں نے نانگاپربت کو سر کیا۔

 

نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری نے دنیا کی نویں بلند چوٹی ننگا پربت پر قومی پرچم لہرا دیا، واجد اللہ نگری نے دیا مر بیال سیکشن سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کیا تھا، واجد اللہ نگری نے یہ کارنامہ اپنی پہلی کوشش میں ہی انجام دیکر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

 

تعارف: News Editor